پاکستان افغانستان سرحد بند، کشیدگی عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کا سب سے بڑا راستہ طورخم بارڈر آج 11 ویں روز بھی بند ہے اور بارڈر چیک پوسٹ کے ایریا میں سخت کشیدگی موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلےہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے تعینات ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چین اور پاکستان کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے پاکستان کو چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کرنے پر جواب دیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین اپنے سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کے لیے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے۔
چینی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایک چینی ماہر نے کہا کہ یہ Z-10 کی پہلی برآمدی ڈیل کی نشان دہی کرے گا اور ہیلی کاپٹر کی مضبوط فائر پاور سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فائدہ ہوگا۔
چین کے عسکری امور کے ماہر ژانگ زیوفینگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ Z-10 کے بیس لائن ورژن کے مقابلے Z-10ME کو اضافی آرمر پلیٹس، وارننگ سینسرز اور جیمنگ سسٹم کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا، جو ہوائی جہاز کی بقا کو بڑھا سکتا ہے۔