Express News:
2025-05-10@00:02:03 GMT

کراچی، بینک لاکرز سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے علاقے درخشاں کے بینک لاکر سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ شہری نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرادیا۔

شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری ، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا ، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہوں، مختلف وقتوں میں سامان رکھتا گیا، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی درخواست ارسال کردی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ مدعی سے بھی تفصیلات لے لی گئیں، تحقیقات کے دوران ضرورت محسوس ہوئی تو مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بینک کے عملے کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: سرحدی علاقے میں شہری کی بھارتی ڈرون پر فائرنگ

لاہور کے سرحدی علاقے میں شہری نے بھارتی ڈرون پرفائرنگ کردی، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں ایک شہری بھارتی ڈرون پر فائرنگ کررہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مقامی شہری نے اس پر فائرنگ شروع کردی، شہری کی فائرنگ پر بھارتی ڈرون واپس چلا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق بارڈر ایریا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی انہیں بھارتی ڈرون نظر آیا تو اسے نشانہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سرحدی علاقے میں شہری کی بھارتی ڈرون پر فائرنگ
  • مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ مالیت کی 2529 کنال سرکاری اراضی واگزار
  •  مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ مالیت کی 2529 کنال سرکاری اراضی واگزار
  • پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی؛ پولیس کا بزرگ ریڑھی بان پر بےدردی سےتشدد، بزرگ نے پولیس کے روڈ انسپکشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
  • کراچی: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری کرنیوالے 5 مزدور گرفتار
  • کراچی میں مزدوروں نے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے
  • گھر میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار
  • کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل
  • پاکستان نے 299 ارب کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک