امریکی صدرکا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قیادت اور عوام پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا تھا۔
میں حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں۔ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیاتھا۔ افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکہ لایا جا رہا تھا تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کر سکے۔کانگریس سے اپنے طویل ترین خطاب میں صدر ٹرمپ کایہ بھی کہنا تھا کہ انتہا پسند دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ افغانستان میں ایک بڑا دہشتگرد پکڑا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کو انتہائی شرمناک بھی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کی پوزیشن اور سکیورٹی پالیسی پر منفی اثر ڈال سکتا تھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف افغانستان میں دہشتگردی کی پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا اعتراف
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔