بلوچستان کی قوم پرست سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل(بی این پی مینگل) کی کال پر مظاہرین نے قومی شاہراہیں بند کردی ہیں۔

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو میاں غنڈی کے مقام پر، کوئٹہ جیک آباد قومی شاہراہ کو دشت کے مقام پر جبکہ نوشکی، تفتان، گوادر حب چوکی اور کیچ سمیت اندرون بلوچستان مختلف شاہراہیں احتجاجاً ٹریفک کے لیے بند رہیں، بی این پی مینگل کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ہمارے 2 لوگوں کو اٹھایا گیا، اختر مینگل

 وی نیوز سے بات کر تے ہوئے بلو چستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے بتایا کہ ہمارا احتجاج سردار اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 افراد کے خلا ف بے بنیاد مقدمہ درج کر نے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے وڈھ کے رہائشی 1800افراد سمیت گورگین مینگل کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جس پر گورگین مینگل گزشتہ8روز سے گرفتاری دینے کے لیے وڈھ تھانے میں موجود ہیں جبکہ تھانے کے باہر 8روز سے سر دار اختر مینگل بھی سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

غلام نبی مری نے بتایا کہ معاملہ تب شروع ہوا جب وڈھ میں تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے اپنے مسلح گارڈز کی حراست کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا اس دوران مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ تاجروں کو تحفظ فراہم کر نے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے تاجر براری تنخواہ پر پرائیویٹ گارڈ رکھنے پر مجبور ہوگئی ہے ایسے میں ان گارڈز کو بھی انتظامیہ کی جانب سے پریشان کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مظاہرین نے 2روز تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو وڈھ کے مقام پر بند رکھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاجروں، سردار اختر مینگل کے صاحبزاے گورگین مینگل سمیت 1800افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات پر مشتمل 3مقدمات درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں سے مایوس ہو چکا ہوں، اختر مینگل

’ گزشتہ ہفتے سردار اختر مینگل وڈھ تھانے میں گر فتاری کے لیے پیش ہوئے تو انتظامیہ کی جانب سے انہیں گرفتارنہیں کیا گیا بعد ازاں مذاکرات کر کے سر دار اختر مینگل کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تینوں مقدمات ختم کر دیے جائیں گے لیکن 3 میں سے 2مقدمات ختم کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ تاحال بر قرار ہے۔

غلام نبی مری نے بتایا کہ بی این پی مینگل نے قومی شاہراہیں بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے تاہم اگر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج اختر مینگل بلوچستان بی این پی شاہراہیں بند غلام نبی مری گورگین مینگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اختر مینگل بلوچستان بی این پی شاہراہیں بند غلام نبی مری گورگین مینگل انتظامیہ کی جانب سے شاہراہیں بند غلام نبی مری اختر مینگل بی این پی مینگل کے کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں  حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں 22 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی

خیبرپختونخوا میں  25 جون سے اب تک ہونے والی  بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  جاں بحق افراد میں 7 مرد اور 5 خواتین اور 10 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 75 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 64 کو جزوی اور 11مکمل طور پر منہدم ہوئے،  حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال لوئر، بونیر، صوابی،کرم چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر ، جنوبی وزیرستان اور تورغر میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 14 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو  متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے. 

پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا فضائی حملہ، انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان سلطان اہلیہ بچوں سمیت 67 افراد شہید
  • یو اے ای کی جانب سے یادگاری سکوں کا اجرا
  • خواجہ سراؤں کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
  • خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا 
  • خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
  • الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
  • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں
  • پی ایس ایل؛ منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف
  • گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں کا تھانے کے باہر احتجاج، مقدمہ درج
  • خیبرپختونخوا میں  حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں 22 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی