آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس ٹیرف، گردشی قرضہ اور نیشنل اکانٹس سمیت مختلف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔ اس ضمن میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے مسودے پر مزید مذاکرات ہوں گے اور آئی ایم ایف کو حتمی ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے آئی ایم ایف

پڑھیں:

آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے وزیر شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں شرجیل میمن، ان کی والدہ زینت انعام میمن اور اہلیہ صدف شرجیل و دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ملزم شرجیل میمن سمیت 8 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ کو استثا حاصل ہے۔کمرہ عدالت میں موجود شرجیل میمن ودیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے 7گواہان کو نوٹسز جاری کردیے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر 2ارب 27کروڑروپے سے زاید کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائٹ اور ڈی ایچ اے میں رہائشی و کمرشل پراپرٹیز خرید و فروخت کیں، مختلف محکموں سے غیر قانونی ماہانہ وصولیاں کی گئیں،منی ایکسچینج کمپنی کے ملازم محمد سہیل پر اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق غیر قانونی رقوم دو ہزار بارہ سے یو اے ای منتقل کی گئیں،ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام بھی ریفرنس میں شامل ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا
  • آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید
  • دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند
  • جاپان نے روسی اثاثے ضبط کرنے کا یورپی مطالبہ مسترد کردیا
  • کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری 
  • سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اوپن اے آئی کیا کرنے جا رہا ہے؟