روزہ اور صحت ساتھ ساتھ، ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی نیوٹریشن منال الفاخانی بچپن کے وہ دن بہت یاد کرتی ہیں جب رمضان کے دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مسجد میں روزہ افطار کرتی تھیں اور میٹھی سوجی کے آٹے کی کوکیز کھاتی تھیں جنہیں وہ اب خود پکانا بھی سیکھ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چنے افطاری کا اہم حصہ، جانیے ان کے ان گنت فوائد
ایلفاخانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگوں کے لیے روزہ رکھنا محفوظ ہے لیکن آگے کی منصوبہ بندی اور غذائیت کو ذہن میں رکھنا اس مہینے کو زیادہ معنی خیز بنا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچے، بوڑھے اور حاملہ، حیض میں مبتلا یا دودھ پلانے والی خواتین کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیابیطس، دل کی بیماری یا دیگر دائمی حالات میں مبتلا افراد کو روزہ رکھنے کا فیصلہ کرتے وقت اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے، خصوصاً اگر وہ باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ رکھنے کے لیے آپ کو ایک بہت اچھی صحت مند حالت میں ہونا چاہیے۔
سحری کی غذائیںسحری میں کھانے کے لیے غذائی ماہرین مختلف قسم کے کھانوں کا مشورہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیے: افطار و سحر میں بہترین خوراک، مصنوعی ذہانت کیا بتاتی ہے؟
جب سونیا اسلام کو بچپن میں سحری کے لیے بستر چھوڑنے میں دقت ہوتی تھی تو ان کی والدہ ان کے لیے ایک کیلا اور ایک گلاس دودھ لاتی تھیں۔ اب جبکہ وہ خود ایک غذائی ماہر ہیں اس کھانے میں حکمت کو دیکھتی ہیں جس میں فائبر اور پروٹین کا امتزاج ہوتا ہے۔
سونیا اسلام نے کہا کہ ایسی غذا کا ہونا جو زیادہ سے زیادہ وقت تک چل سکے بہت اہم ہے۔
افطاری میں اعتدالماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران جسم کی بات سنیں۔
منال الفاخانی تدریسی کام کے دوران دن کے وقت سست روی اختیار کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور افطار کے بعد کام پر لگ جاتی ہیں۔
مختصر چہل قدمی یا اسٹریچنگ کرنے سے توانائی کی سطح کو بڑھانے اور دماغ کو فعال رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں وہ پانی کی کمی سے بچنے کے لیے روزہ کھولنے سے پہلے یا شام کے بعد ورزش کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی سحر و افطار میں کیا کھاتے پیتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے تفصیل بتادی
ماہرین کہتے ہیں کہ افطار کے وقت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے جسم میں سستی محسوس ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگ ایک گلاس پانی یا گرم مشروب اور فائبر سے بھرپور کھجوروں سے روزہ کھولتے ہیں۔ اس کے بعد مختصر ایپیٹائزرز کھانے چاہییں اور پھر کچھ گھنٹے انتظار کرکے مزید کھایا جائے۔
یو ٹی ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والی زیبا جیٹ پوری کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ کھانے سے بہتر ہے کہ احتیاط سے کھایا جائے اوریہ دیکھ لیا جائے کہ آیا اس وقت آپ کے جسم کو واقعی غذا کی ضرورت ہے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روزہ اور صحت سحری اور افطار صحت مند سحری غذائی ماہرین معتدل غذائیں نیوٹریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روزہ اور صحت سحری اور افطار غذائی ماہرین نیوٹریشن کے لیے
پڑھیں:
بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ
امریکا میں کینسر کے کیسز نوجوانوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، ہر سال لاکھوں نوجوان اس موذی مرض میں مبتلا ہونے لگے، ماہرین نے بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات بتائی ہیں جنہیں نظرانداز نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکا میں بڑی آنت کا کینسر سب سے عام پائے جانے والے تیسرے نمبر کا کینسر ہے، ہر سال تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار افراد اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جو بڑی آنت یا ریکٹم میں خلیوں کی غیر معمولی افزائش کے باعث پیدا ہوتی ہے، ماضی میں اس مرض کو زیادہ عمر کے افراد سے جوڑا جاتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں نوجوانوں میں اس کی تشخیص کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی آخری خواہش پوری، شوہر نے کینسر کے مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کردیا
ماہرین کے مطابق بڑی آنت کے کینسر کی ابتدائی علامات کو جاننا اس کے بروقت پتا لگانے کا بہترین طریقہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاخانے کی عادات میں نمایاں تبدیلی، مستقل قبض یا اسہال، پاخانے کا پتلا ہونا، اچانک اور غیر متوقع حاجت، یا آنتوں کے مکمل خالی نہ ہونے کا احساس خطرے کی نشانی ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پاخانے میں خون آنا، خاص طور پر روشن سرخ دھاریاں نظر آنا، فوری طبی معائنے کا تقاضا کرتا ہے، اگرچہ یہ ہر بار کینسر کی علامت نہیں ہوتا اور بواسیر سمیت دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ پیٹ میں مسلسل بھرا پن یا پھولا ہوا محسوس ہونا، شدید یا مسلسل مروڑ اور پیٹ درد بھی کینسر کی ممکنہ علامات میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی مٹھاس کینسر کے علاج میں رکاوٹ بن سکتی ہے، تحقیق
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے وزن میں تیزی سے کمی کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے، کیونکہ بڑی آنت میں رکاوٹ غذائی اجزا کے جذب ہونے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے جبکہ رسولیاں جسم کی توانائی استعمال کر کے کیلوریز کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔
ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر فوری معالج سے رجوع کریں تاکہ بیماری کو ابتدائی مرحلے میں قابو کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی نوجوان بڑی آنت کینسر