رواں برس نوبل امن انعام کی نامزدگیوں کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
نوبیل امن انعام 2025 کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کیہ سفارش کی گئی ہے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔
نارویجن نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال کی نامزدگیوں کے لیے 338 ناموں کی سفارش آئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں ہیں۔
اگرچہ ان نامزدگیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور سابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کا نام شامل ہے۔
اس کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرمپ کو امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
اگرچہ ڈیرل عیسیٰ نے یہ نامزدگی آخری تاریخ کے بعد کی ہے لیکن اس سے قبل یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن اولیکسانڈر میرژکو نے نومبر میں ٹرمپ کے نام کی سفارش کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے کی گئی نامزدگیاں توجہ کا مرکز بنی تھیں لیکن اس سال ان کی نامزدگی خاص اہمیت رکھتی ہے۔
رواں برس صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی ٹرمپ نے کئی متنازع فیصلے کیے ہیں جیسے کہ یوکرین جنگ پرروس کی حمایت اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ بنانا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔