امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کیلئے امداد روکنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو دی جانے والی تمام وفاقی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی زمین سے متعلق پالیسیوں پر امریکی اعتراضات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ 2024 میں، امریکہ نے جنوبی افریقہ کو تقریباً 323.4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔ اس سے قبل، فروری 2025 میں، ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی زمین ضبطی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے کوئی زمین ضبط نہیں کی ہے اور وہ زمینی اصلاحات کی پالیسی پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔