اسلام آباد:

سیکرٹری جنرل پاکستان عوام پارٹی مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس پلیٹ فارم کا کوئی آئین نہیں بننے جا رہا  اور نہ ہی کوئی منشور بننے جا رہا  ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے کی ضرورت ہی نہیں ، صرف آئین اور قانون کی بالا دستی پر ہی اتفاق ہو جائے۔ 

سیکرٹری جنرل پاکستان عوام پارٹی مفتاح اسماعیل نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ سینٹراسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن  گرینڈ الائنس پلیٹ فارم کا کوئی آئین نہیں بننے جا رہا اورنہ ہی کوئی منشور بننے جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس کے مطابق  سابق اسپیکراور سینئررہنما  پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا تھا کہ  گرینڈ اپوزیشن الائنس کا ایک آئین بننے جا رہا ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فی الحال سب اکٹھے ہو جائیں ، اگلی اسٹیج پر پھر باقی معاملات پر  کوشش کی جائے ،عید کے بعد ہی گرینڈ الائنس کے معاملے پر کام شروع ہو گا ، رمضان میں کچھ زیادہ سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے کی ضرورت ہی نہیں ، صرف آئین اور قانون کی بالا دستی پر ہی اتفاق ہو جائے۔  کل بھی  اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات متوقع ہے، ابھی ہم بات کر رہے ہیں کہ کیا مشترکہ  ایجنڈا ہو، کانفرنس اعلامیے کے مطابق ہی ہم ایک مشترکہ ایجنڈا تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ  اخبار میں اداریے لکھنا اور تقاریب میں جا کر تقاریر کرنا اور لوگوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا بھی جدوجہد  کا حصہ ہوتا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کی کوشش ہے کہ متفقہ ایجنڈے پر ان جماعتوں کو لے آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل بننے جا رہا نے کہا

پڑھیں:

"ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ" ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"۔

پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر

ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025


وزیرداخلہ نے کسی عہدیدار کا نام نہیں لیا لیکن ان کا یہ اشارہ پریشان کن تھا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالے ایک شخص کی طرف سے ایسا بیان جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا۔ 
اس پر چوہدری علی جٹ نامی صارف نے لکھا کہ "محسن نقوی صاحب آپ وزیر داخلہ ہیں، اس کے ساتھ ایک اچھے انویسٹیگیشن جرنلسٹ ،خود بتاسکتے ہیں کیونکہ اس میں تجسس اور تحقیق کی صلاحیت ، موثر انٹرویوز لینے کی صلاحیت ، تنقیدی سوچ ، استقامت اور صبر ،  اخلاقیات کا احترام ، تحریری اور لفظی صلاحیتیں ، مواد کی تجزیہ کرنے کی صلاحیت ان خوبیوں کے ساتھ حقائق کو کھوجنے اور عوام کو آگاہ صلاحیت کے ساتھ سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے "۔

میٹرک میں فیل کیوں ہوئے،والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان نے نہرمیں کود گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ   کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتےہیں، عثمان شامی 
  • نشونما پروگرام میں 97 ارب روپے کی تقسیم، مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو مبینہ طور پر ٹھیکہ دیے جانے کا انکشاف
  • کانگریس اور انڈیا الائنس دفعہ 370 کی بحالی پر بات کریں، وحید الرحمن پرہ
  • مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو اربوں کے ٹھیکے،سینیٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، وفاقی وزیرنے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کیلئے سخت اور طویل سزا کاٹ رہا ہوں، عمران خان
  • اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا