اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز قائم کرنے کے لیے خدمات پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف سے اسٹیٹ ایجینسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویسشن (ایس اے پی ایس ایس آئی) آذربائیجان کے چیئرمین علووی مہدییو نے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس اے پی ایس ایس آئی کے اشتراک سے  آسان خدمت مرکز قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں اسی طرز پر آسان خدمت مرکز قائم کرنے اور اس حوالے سے آذربائیجان سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آج دوستی کا نیا سنگ میل طے ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سروسز ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی شہریوں کی خدمت پر مبنی یہ سروس سینٹر شہری سہولیات میں ایک انقلابی قدم ہوگا، آسان خدمت مرکز کے لیے شفاف اور میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں۔

وزیراعظم نے بزنس سہولت مرکز اور آسان خدمت مرکز کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آسان خدمت مرکز حکومت کی کیش لیس معیشت پالیسی کو آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آسان خدمت مراکز کا دائرہ کار مزید شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف اور آذربائیجان کی  حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور  ماہرانہ رائے اور نگرانی مہیا کیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے  کی تکمیل سے  دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اسٹیٹ ایجینسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویسشن آذربائیجان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے درمیان اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے اور وزیر اعظم بھی تقریب میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں آذربائیجان کے کے درمیان نے کہا کہ حوالے سے انہوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف