چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.8 رہا جو جنوری کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس زیادہ ہے۔
بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ فروری میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس، کاسٹ انڈیکس، لیبر انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔ کیپٹل انڈیکس اور کارکردگی انڈیکس گراوٹ سے بڑھوتری کی حد میں آ چکا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی خوشحالی کی سطح میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
فروری میں ، صنعت ، نقل و حمل ، رئیل اسٹیٹ ، تھوک اور خوردہ ، سماجی خدمات ، اور انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر کے انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔جبکہ تعمیراتی صنعت ، رہائش اور کیٹرنگ کی صنعت کے اشاریے گراوٹ سے بڑھوتری میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعت کا آپریشن مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
فائل فوٹو۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔
انھوں نے کہا اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔