جعفر ایکسپریس واقعہ پر بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ افسوس کے ساتھ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے، کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔
جعفر ایکسپریس سانحہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس نے مہارت سے اس آپریشن کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی طرف سے بہت افسوسناک پروپیگنڈا کیا گیا، کچھ سیاسی عناصر نے اس افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، اس سانحہ پر جو سیاست کھیلی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹا بیانیہ بنانے پر تحریک انصاف کو شرمسار ہونا چاہیے، اللہ کا شکر ہے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف افواج پاکستان، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز متحرک ہیں، دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان آپریشن انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت سے مکمل کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف، حکومت پاکستان، افواج پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا غیر متزلزل عزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے اپنے آپ کو ایکسپوز کیا، ان کی سازش ناکام ہوئی، دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے حوصلے اور ہمت کے ساتھ تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے، کل وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کریں گے اور تفصیل سے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی آئی دہشتگردی عطااللہ تارڑ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی ا ئی دہشتگردی عطااللہ تارڑ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بی ایل اے کے ساتھ
پڑھیں:
ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزراء عطاء تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور متعلقہ سرکاری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمتِ عملی اپنائی ہے، زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آ باد ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے...
انہوں نے کہا کہ بہادر افواج کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابلِ تعریف و قابلِ تحسین ہے، ارضِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں اور ان کے اہلِ خانہ پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے یکسو ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضربِ عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، حالیہ تاریخ ساز معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے، تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسی انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ، گلوبل ریٹنگز میں بہتری معیشت میں استحکام کی نشاندہی ہے، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عمل درآمد مؤثر طریقے سے جاری ہے۔