فلسطینیوں کو غزہ سے کوئی نہیں نکال رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
فلسطینیوں کو غزہ سے کوئی نہیں نکال رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔ صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔ اس قبل صدرٹرمپ نے ایک بیان میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے ، فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ کو جدید ترین اور ماڈرن بستی کے روپ میں ڈھالنے سے متعلق مںصوبے کی بات کی تھی۔ مجوزہ منصوبے کو عالمی برادری نے مسترد کردیا تھا۔
مصر، اردن اور خلیجی ممالک اس طرح کے کسی بھی منصوبے پر خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ پورے خطے کو غیرمستحکم کردے گا۔ اس منصوبے کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے مصری منصبوبے کی توثیق کی جس سے فلسطینوں کو علاقے سے بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دوسری جانب مذکورہ اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔