بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی: نعیم پنجوتھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رؤف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایف آئی اے سائبر کرائم آفس پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنماؤں سےصرف 1 ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے بتایا کہ آج 6 رہنما بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی 2، 3 مرتبہ کینسل کروائی گئی ہے۔
نعیم پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلق سپرنٹنڈنٹ کو درخواستیں لکھی ہیں، جیل حکام نے آج وہی پرانی باتیں دہرائی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے وکیل نعیم پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ
اسلام آباد:امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔