UrduPoint:
2025-11-03@11:52:48 GMT

بلوچستان ٹرین حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

بلوچستان ٹرین حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

214 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے، بی ایل اے

ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی کی طرف اس حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجو 214 یرغمالیوں کو لے کر وہاں سے نکل گئے تھے اور اس کے بعد ان سبھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں

بلوچستان ٹرین حملہ: بھارت نے اسلام آباد کا الزام مسترد کر دیا

منگل 11 مارچ کو عسکریت پسندوں نے صوبہ بلوچستان کے ایک دور افتادہ پہاڑی درے میں ٹرین کی پٹریوں کو دھماکے سے اڑا دیا، جعفر ایکسپریس میں موجود مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری کے مطابق فوجیوں نے 33 باغیوں کو ہلاک کیا، 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور اس ہائی جیکنگ کا خاتمہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ بی ایل اے جائے وقوعہ سے دیگر افراد کو یرغمال بنا کر لے گئی۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ حتمی اعداد و شمار کے مطابق حملے اور ریسکیو مشن میں 23 فوجی، تین ریلوے ملازمین اور پانچ مسافر ہلاک ہوئے۔

’عسکریت پسندو کو بھارت اور افغانستان کی حمایت حاصل تھی‘

پاکستانی فوجکے ترجمان احمد شریف چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ بھارت اور افغانستان نے عسکریت پسندوں کی مدد کی۔ یہی الزامات پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے لگائے گئے، جس کی دونوں ممالک نے تردید کی ہے۔

علیحدگی پسند گروپ نے فوج کے جواب میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی تحویل میں موجود تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی حکام اس گروپ پر ماضی میں بھی مبالغہ آمیز دعوے کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

بی ایل اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس میں شدت آئی ہے۔

بی ایل اے متعدد نسلی بلوچ باغی گروہوں میں سب سے بڑا اور مضبوط ہے جو معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان کی علیحدگی کے لیے دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔ علیحدگی پسند گروپوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی حکومت وسائل کے حوالے سے ان کی عوام کا استحصال کر رہی ہے۔

ا ب ا/ک م (روئٹرز، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یرغمالیوں کو بی ایل اے کو ہلاک کر دیا گیا ہے

پڑھیں:

کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک

امریکی وزارتِ دفاع کے عہدیدار پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر آج کیریبین سمندر میں ایک اور کشندہ کارروائی کی گئی، جس میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور جہاز پر موجود کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیگستھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حملہ محکمہ جنگ کے ذریعے انجام دیا گیا اور ہدف ایک ایسی کشتی تھی جو امریکی انٹیلی جنس کے مطابق غیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی، معروف نارکو-ٹریفکنگ روٹ پر سفر کر رہی تھی اور منشیات بھی لے جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کیریبین روانہ، منشیات بردار کشتیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

اُن کے بقول یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ ہیگستھ نےدعویٰ کیا کہ ہمارے انٹیلی جنس کے علم میں تھا کہ وہ غیرقانونی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ حملے میں 3 ‘منشیات فروش دہشت گرد’ جہاز پر موجود تھے، جن کی موت ہوگئی۔ اس حملے میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ‘منشیات فروش دہشت گرد’ امریکی ساحلوں تک منشیات پہنچا کر امریکی عوام کو زہر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

ہیگستھ نے اعلان کیا کہ محکمہ ایسے عناصر کے ساتھ بالکل ویسا ہی سلوک کرے گا جیسا کہ القاعدہ کے ساتھ کیا گیا یعنی ان کا پتا لگانا، نقشہ بنانا، ان کا تعاقب اور قتل کرنا جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حملہ کشتی کیریبین منشیات

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک