بم حملے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
گزشتہ روز پشاور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغِ ناران حیات آباد میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ ارمڑ پشاور کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر کو دھماکے کے بعد زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مفتی منیر شاکر نماز جنازہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر مفتی منیر شاکر
پڑھیں:
پہلگام واقعہ؛ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی جعلی تصاویر کا استعمال
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
تصاویر کی تحقیقات:
فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ہیں اور AI سے بنائی گئی ہیں۔
میڈیا کوریج میں تصاویر کا فقدان:
دہشت گردی کے حملے پر میڈیا کی وسیع کوریج میں ہمیں اس قسم کی کوئی تصاویر نظر نہیں آئیں۔ تصاویر میں چہروں کی غیر واضح تفصیلات اور چمکدار ساخت بھی ان کے مصنوعی ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
23 اپریل 2025 کی تازہ ترین معلومات:
سوشل میڈیا پر حملے کی جگہ کی مزید کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک پوسٹ کو اب تک 26,100 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ہم نے ان تصاویر کو بھی چیک کیا لیکن یہ سب تصاویر بھی جعلی ثابت ہوئیں۔
حقیقت:
تمام دستیاب شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے متعلق وائرل ہونے والی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اس قسم کی کوئی تصاویر دستیاب نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی ان جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔