مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں شہید عالم دین مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی. نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی و دیگر مکاتب فکر سے تعاون رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
دوسری جانب مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔متن کے مطابق آئی ای ڈی مسجد کے چھوٹے گیٹ کیساتھ لگائی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے کہا کہ دھماکے کا ٹارگٹ مفتی منیر شاکر تھے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر
پڑھیں:
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست