UrduPoint:
2025-05-14@01:11:48 GMT

نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)شمالی چھائونی کے علاقہ ٹیرا گا ئوں رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ، امدادی اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ریسکیو ٹیموں کے ذریعے 10 سالہ بیٹی اور 32 سالہ ماں کی لاشیں باہر نکالیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی: شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ٹریفک پولیس نے موقع پر سے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچی اورفائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری چھیپا اور ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں شدید زخمی ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ایک شدید زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 25 سال عثمان ولد منصف، 25 سالہ توقیر ولد محمد صدیق اور 35 سالہ توصیف ولد محمد بشیر کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ منصف ولد عبد اللطیف، 28 سالہ نعمان ولد بشیر، 40 سالہ محمد رفیق ولد محمد رشید اور52 سالہ سعید الرحمان ولد فضل الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس ایچ او شاہ  لطیف ٹاؤن امین کھوسہ کے مطابق کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے اور 2 سے 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جھگڑے کے دوران جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتہ دار اور ایک ہی خاندان، دھنی پرتو اور لالہ آباد شیرپاؤ کالونی کے رہائشی ہیں اوردھرتی پر تو سے لڑتے ہوئے پورٹ قاسم پر آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے آئے اور پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ٹریفک پولیس بھی موقع پر موجود تھی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے  کی گئی اور اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے62 سالہ ڈاکٹرمبینہ طور پر اغواء
  • کراچی: نارتھ کراچی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: خودکشی کے مختلف واقعات میں لڑکے اور لڑکی لاشیں برآمد
  • کراچی: شاہ لطیف میں ذاتی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق پانچ زخمی
  • لاہور؛ بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
  • سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا، 500 سے زائد اکاونٹس ٹریس
  • سیہون میں 20 سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
  •  سیہون: 20 سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
  • نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار