تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں گورنر نے سعید خان (مرحوم) کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت، ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب، ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت اور بختیار احمد خٹک کو شعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سول ایوارڈ سے نوازا

پڑھیں:

تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت ہے تاہم ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی نہیں جاسکتی انہیں سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔

سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا، ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا حوالہ واپس لے لیا گیا ہے، ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت اس میں شامل نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی