فاتح خیبر‘ خلیفہ چہارم امیر المومنین سید نا حضرت علی المرتضی ؓ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام میں سرور کائناتﷺ کے بعد جو چند نام سرفہرست آتے ہیں ان میں حضرت علیؓ ایک عنوان جلی ہیں جن سے علم و سخاوت اور فکرو شجاعت کی کتنی ہی روایتیں وابستہ ہیں۔نام، نسب، خاندان ۔ آپ کا نام علیؓ، لقب اسد اللہ اور کنیت ابوالحسن اور ابوتراب ہے والد کا نام ابو طالب تھا۔
سلسلہ نسب یہ ہے۔ علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لولی، چونکہ ابوطالب کی شادی اپنے چچا کی لڑکی سے ہوئی تھی اسلئے حضرت علیؓ نجیب الطرفین ہاشمی اور آنحضرتﷺ کے حقیقی چچا زاد بھائی تھے۔ خاندان ہاشم کو عر ب اور قبیلہ قریش میں جو وقعت و عظمت حاصل تھی وہ محتاج اظہار نہیں خانہ کعبہ کی خدمت اور اسکا اہتمام بنو ہاشم کا مخصوص طغرائے امتیاز تھا اور اس شرف کے باعث ان کو تمام عرب میں مذہبی سیادت حاصل تھی۔
نبی کریمؐ کے اور بھی کئی چچا تھے مگر آپؐ کو جو تعلق حضرت علیؓ کے والد ابوطالب کے ساتھ تھا وہ کسی اور سے نہ تھا۔ اس زمانے میں جب حضورؐ ہر طرف سے مشرکین مکہ کے نرغے میں گھرے ہوئے تھے اور ہر وقت نبی خدا کو تکلیفیں پہنچانے کے درپے رہتے تھے اس وقت ابوطالب آپؐ کی حمایت میں پیش پیش رہتے اور ہر موقع پر آپؐ کی پشت پناہی کرتے تھے۔ ابو طالب کی مالی حالت اچھی نہ تھی۔ عیال کا بوجھ زیادہ تھا اس لئے رسول اللہؐ نے اپنے مشفق چچا کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے حضرت علیؓ کو اپنے دامن عاطفت میں لے لیا اس طرح ابتداء ہی سے حضرت علیؓ نے آغوش نبوت میں پرورش پائی۔
قبول اسلام۔ حضرت علیؓ کی عمر ابھی صرف دس سال ہی تھی کہ ان کے شفیق مربی کو دربار خداوندی سے نبوت کا خلعت عطا ہوا۔ چونکہ حضرت علیؓ آپؐ کے ساتھ ہی رہتے تھے اس لئے ان کو اسلام کے مذہبی مناظر سب سے پہلے نظر آئے۔
چنانچہ ایک روز آنحضرتؐ اور ام المومنینؓ کو مصروف عبادت دیکھا۔ اس موثر نظارہ نے اثر کیا ۔ طفلانہ استعجاب کے ساتھ پوچھا ، آپ دونوں کیا کر رہے تھے۔ سرور کائناتؐ نے نبوت کے منصب گرامی کی خبردی اور کفر و شرک کی مذمت کر کے توحید کی دعوت دی۔ حضرت علیؓ کے کان ایسی باتوں سے آشنا نہ تھے ، متحیر ہو کر عرض کی، اپنے والد ابو طالب سے دریافت کروں اسکے متعلق ؟ چونکہ آپؐ کو ابھی اعلان عام منظور نہ تھا اسلئے فرمایا اگر تمہیں تامل ہے تو خود غور کرو ، لیکن کسی سے اس کا تذکرہ نہ کرنا، آنحضرتؐ کی پرورش سے فطرت سنور چکی تھی، توفیق الٰہی شامل ہوئی اس لئے زیادہ غور وفکر کی ضرورت پیش نہ ہوئی اور دوسرے ہی دن بارگاہ نبوت میں حاضر ہو کر مشرف بہ اسلام ہو گئے۔ تمام تذکرہ نگار اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں میں سب سے پہلے دعوت اسلام قبول کرنے والے حضرت علیؓ ہیں۔
قبول اسلام کے بعد حضرت علیؓ وعظ و نصیحت کے جلسے اور دعوت اسلام کے مجمعوں میں ہمیشہ نبی علیہ السلام کے ساتھ رہتے تھے۔ بعثت کے چوتھے سال جب قریبی اعزہ کو عذاب الٰہی سے ڈرانے کا حکم آیا اور آپؐ نے اسکی تعمیل میں کوہ صفا پر چڑھ کر اپنے قبیلہ اور خاندان کے لوگوں کو جمع کیا اور ان سے فرمایا۔
’’ اے بنی مطلب ، میں تمہارے سامنے دنیا اور آخرت کی بہترین نعمت پیش کرتا ہوں ۔ تم میں سے کون میرا ساتھ دیتا ہے اور کون میرا معاون و مددگار بنتا ہے‘‘ اسکے جواب میں صرف ایک آواز آئی کہ ’’ گو میں عمر میں چھوٹا ہوں اور میری ٹانگیں کمزور ہیں تاہم میں آپ کا معین و مددگار ا ور دست بازو بنوں گا، یہ آواز حضرت علی بن ابی طالبؓ کی تھی، آنحضرتؐ نے تین بار اسی سوال کو دھرایا اسکے جواب میں ہر مرتبہ حضرت علیؓ ہی کی آواز آئی۔ اس کے جواب میں آپؐ نے فرمایا، ’’ تم میرے بھائی ہو‘‘ حضرت علیؓ کا یہ دعویٰ محض زبانی نہ تھا۔ آپؓ کا عمل اس سے بھی بڑھ کر رہا۔
جب دعوت اسلام گھر گھر پہنچنے لگی تو مشرکین مکہ بہت تلملائے ایک روز سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ حضورؐ کی ذات اقدس ہی کو ختم کر دیں۔ یہ مذہب خود بخود ختم ہو جائے گا۔ وحی الٰہی نے آنحضورؐ کو مشرکین کے ارادوں سے باخبر کر دیا، ہجرت مدینہ کا حکم آگیا۔ سرور کائنات نے اس خیال سے کہ مشرکین کو شبہ ہو گیا تو فوراـ پیچھا شروع کر دیں گے اور مکہ سے نکلنا دشوار ہو جائے گا۔ حضرت علیؓ کو اپنے حجرہ مبارک میں بستر پر آرام کرنے کا حکم دیا اور خود حضرت ابوبکر صدیقؓ کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ اس وقت حضرت علیؓ کی عمر زیادہ سے زیادہ بائیس برس کی تھی اس عنفوان شباب میں اپنی زندگی کو قربانی کے لئے پیش کر دینا فدائیت اور جانثاری کاعدیم المثال کارنامہ ہے رات بھر مشرکین حجرہ مبارک کا محاصرہ کئے رہے اس خطرہ کی حالت میں یہ نوجوان انتہائی سکون و اطمینان کے ساتھ محو خواب رہا۔ تمام رات کفار مکہ اس غلط فہمی میں رہے کہ خود سرور کائناتؐ اپنے بستر پر آرام فرما رہے ہیں صبح ہوئی تو وہ اپنے ناپاک ارادہ کی تکمیل کیلئے اندر آئے لیکن یہ دیکھ کر سب انگشت بدنداں رہ گئے کہ سرور کونین کے بجائے آپؐ کا جانثار اپنی جان کا نذرانہ دینے کیلئے محو خواب ہے، شہنشاہ دو عالم کے بستر پر حضرت علیؓ کو دیکھ کر مشرکین کو اپنی غفلت پر طیش آیا اور حضرت علیؓ کو چھوڑ کر اپنے مقصود کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔ حضرت علیؓ نبی علیہ السلام کے تشریف لے جانے کے بعد دو یا تین دن مکہ میں مقیم رہے اور آنحضرتؐ کی ہدایت کے مطابق لوگوں کی امانتیں اور قرضے چکا کر مدینہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ مدینہ منورہ پہنچ کر جب نبی کریمؐ نے مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کرایا تو حضورؐ نے حضرت علیؓ کو اپنا بھائی بنایا۔
مدینہ منورہ ہجرت کرنے کے چند روز بعد 2 ہجری میں نبی علیہ السلام نے آپؓ کو اپنی دامادی کا شرف بخشا اور محبوب ترین بیٹی سیدۃ النساء فاطمہ الزہراءؓ سے نکاح کر دیا۔ فاطمہ الزہراءؓ سے عقد کی درخواست سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کی تھی اسکے بعد حضرت عمرؓ نے۔ لیکن آنحضرتؐ نے کوئی جواب نہ دیا ان دونوں کے بعد حضرت علیؓ نے خواہش ظاہر کی۔ حضورؐ نے پوچھا تمہارے پاس مہر کیلئے کیا ہے ، حضرت علیؓ نے جواب دیا ایک گھوڑے اور ایک زرہ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حضورؐ نے فرمایا ۔ گھوڑا تو لڑائی کیلئے ہے البتہ زرہ کو فروخت کر دو۔ حضرت علیؓ نے زرہ حضرت عثمان غنیؓ کے ہاتھ چار سو اسی درہم میں فروخت کر دی اور قیمت لا کر آنحضرتؐ کی خدمت میں پیش کر دی۔ آپؐ نے حضرت بلالؓ کو حکم دیا کہ بازار سے عطر اور خوشبو خرید لائیں۔ پھر آپؐ نے خود نکاح پڑھایا اور میاں بیوی پر وضو کا پانی چھڑک کر خیروبرکت کیلئے دعا کی۔ (جاری ہے)
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حضرت علی کے ساتھ کی تھی
پڑھیں:
سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے اسلام آباد واٹر پوٹنیشل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد منگل کے روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا. وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ محمد خرم آغا اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کے زیر تحت یونیسیف کے اشتراک سے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کانفرنس میں اسلام آباد واٹر کے ممکنہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز یونیسیف، جائیکا، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، اے ایف ڈی، بینک کے ایف ڈبلیو، ڈنمارک ایمبیسی، آئی ایف سی، پی ڈبلیو او این اور یو این ہبٹیٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پانی کی اہمیت اسکے تحفظ اور مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اسلام آباد واٹر ایجنسی کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روشنی مستقبل میں پانی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا.کانفرنس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا مثر استعمال ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو بچانا دراصل زندگی بچانے کے مترادف ہے اور اس کی ہر بوند انتہائی قیمتی ہے. سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی. سی ڈی اے نہ صرف پانی کی اہمیت سے آگاہ ہے بلکہ پائیدار کیلئے حل خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس ضمن میں سی ڈی اے مکمل معلومات پانی کی مستقبل کی ضروریات کا نہ صرف ڈیٹا تیار کررہا ہے بلکہ اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ امکانات پر بھی کام کررہا ہے جہاں سے پانی کا حصول ممکن بنایا جاسکے.ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا خواہاں ہے.کانفرنس میں چیئرمین سی محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد واٹر ایجنسی کے قیام کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو جدید سہولیات، ماہرین، تیکنیکی معاونت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے تعاون سے اسلام آباد میں پانی کی ضروریات کو مثر طریقے سے پورا کیا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل ذرائع پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے اور پانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے.چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ضیاع کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے پائپ لائنز کی بروقت مرمت، پانی کے دانشمندانہ استعمال اور بچت کے متعدد طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں. مزید برآں، تعلیمی ادارے، سماجی تنظیمیں اور ذرائع ابلاغ بھی عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں.کانفرنس میں اسلام آباد واٹر کے ممکنہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندگان نے اسلام آباد شہر میں پانی کی اہمیت اسکے تحفظ اور مستقبل میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وہ سی ڈی اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں.وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ محمد خرم آغا نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی پوٹنیشل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ملکر پانی کے تحفظ اور فراہمی کے متعدد منصوبوں کو سراہا. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے یونیسف کے ساتھ ملکر اسلام آباد واٹر کے پوٹنیشل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ امید ظاہر کی جاتی ہے کہ مستقبل میں سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا. انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے تحفظ کیلئے بھرپور کوششیں ناگزیر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،8 دوکاندارگرفتار مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،8 دوکاندارگرفتار عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ، نجی سیکورٹی کمپنی کا منیجر ،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈزگرفتار مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم