حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی.
چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی سرزمین پر صرف وہی شخص جاسکتا ہے جسے اللہ تعالی خود منتخب کرتا ہے ہم لوگ صرف وسیلہ ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں آپ حج کے مقدس موقع پر اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے دعائیں کریں گے وہیں اپنے پیارے وطن پاکستان اور اپنے ادارے (سی ڈی اے)کی ترقی کیلئے دعا کریں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اس سال سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر 66 افراد کو سی ڈی اے نے بذریعہ قرعہ اندازی میرٹ پر منتخب کیا. سی ڈی اے کے ملازمین جہاں دن رات سی ڈی اے کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیں وہاں سی ڈی اے بھی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال قرعہ اندازی کے زریعے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے شفاف طریقے سے منتخب کرتا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کا حق ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کیلئے ہمارے پاس آئیں اور انشا اللہ انکے جائز مطالبات نیک نیتی کے ساتھ ضرور تسلیم کئے جائیں گے کیونکہ ادارے میں کام کرنے والے محنتی ملازمین کا حق ہے کہ وہ نہ صرف خود قانون کے مطابق ترقی کریں بلکہ ادارے کے لئے بھی اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت اور جدید ترین دارلخلافہ بنایا جائے گا جسکے لئے ہم سب کو ملکر دن رات محنت کرنا ہوگی کیونکہ محنت میں ہی عظمت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کے گورننس ماڈل کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو اعلی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ حج کے مقدس فریضہ کیلئے جانے والے سی ڈی اے کے جن خوش نصیب مرد و خواتین ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے سی ڈی اے نے بذریعہ قرعہ اندازی سے منتخب کیا گیا ہے دراصل اللہ تعالی نے انکو اس اعلی فریضے اور بڑی نیکی کیلئے اپنے گھر میں حاضری کیلئے بلایا ہے۔
انہوں نے منتخب ہونے والے ملازمین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور اعلی ترین عبادت ہے جہاں آپ حج کے موقع پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے لئے دعا مانگیں گے وہیں اپنے ملک عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم جس طرح زمرد خان کی سربراہی میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی پڑھائی اور کفالت میں مدد فراہم کررہا ہے انکی یہ خدمات قابل تحسین ہیں ایسا موقع اللہ تعالی بہت کم خوش نصیبوں کو فراہم کرتا ہے کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارا بنیں،قبل ازیں پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے خطاب میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سی ڈی اے کی ترقی و خوشحالی کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر 66 ملازمین کو حج پر بھیجوانا سی ڈی اے کا احسن قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کی منتخب سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر نہ صرف سی ڈی اے کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے ملازمین کیلئے حج پر جانے والوں کی تعداد میں 10 افراد کا اضافہ کیا جس سے امسال 66 افراد حج کی سعادت کا فریضہ انجام دیں گے. انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈی اے مزدور یونین کی خصوصی کاوشوں سے ہر سال ادارے کے ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلئے بھیجوایا جاتا ہے اور یہ بڑی سعادت کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا بنیادی مقصد رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے اور ہم نے یہ سب اپنے عمل سے ثابت کیا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی. انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دن رات ادارے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. سی ڈی اے کے تمام ملازمین ادارے کی ترقی اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد کو خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،تقریب کے اختتام پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام ملازمین میں چیئرمین سی ڈی اے، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین و دیگر بورڈ ممبران نے حج کیلئے لازمی احرام دیگر سفری اشیا اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی، نوٹم جاری پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی، نوٹم جاری تمباکو ٹیکس۔صحت مند پاکستان کی کلید، پالیسی ڈائیلاگ بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین کی انہوں نے کہا کہ حج کی سعادت سی ڈی اے کی سی ڈی اے کے اللہ تعالی اسلام آباد ملازمین کو کے ملازمین کی ترقی کے لئے دن رات
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔