ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس خوشخبری پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ایل راہول

پڑھیں:

کراچی: سوفٹ ویئرہاؤس میں لڑکی کو ہراساں اور فائرنگ کرنے پر 6 مقدمات درج، 8 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سوفٹ ویئرہاؤس (کال سینٹر) میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کے واقعے کے مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے اور پولیس نے واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں سوفٹ ویئرہاؤس(کال سینٹر) میں  لڑکی کو ہراساں کرنے اورفائرنگ کے واقعے کے مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے، پہلا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد سید شعیب حسین کی مدعیت میں خاتون کو ہراساں کرنے، حبس بے جا میں رکھنے، جان سے مارنے اورجھگڑے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی بیٹی گزشتہ تین سال سے کال سینٹرمیں بحیثت کسٹمر لیڈر کام کررہی تھی، برانچ منیجر دانیال بیٹی کو ہراساں کرتا اورنازیبا حرکات کرتا تھا۔

بیٹی نے گھر آکر اپنے بھائی کو بتایا  اور بیٹے نے مجھے بتایا، منگل کو میرے بھانجے  نے دانیال کو فون کرکے کہا کہ تم میری بہن کو کیوں ہراساں کرتے ہو تو دانیال نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

بعد میں بیٹی آفس گئی تو دانیال نے میرے بھانجے کو فون کر کے کہا کہ تم آئے نہیں، میرے پاس تم جو کرسکتے ہو کرلو، بیان کے مطابق والدہ نے کہا کہ میں اپنی بہن زرینہ اوربھانجوں محمد ماجد ، سلمان خان، سید سلمان اور فیضان کے ہمراہ بیٹی کے آفس پہنچا تو انھوں نے آفس اندرسے بند کردیا، ہم نے دروازہ کھٹکھٹایا توانھوں نے دروازہ نہیں کھولا اور بیٹی کوکافی دیرتک حبس بےجا میں رکھا۔

دروازہ نہیں کھول رہے تھے تو میں  اور بھانجے دروازہ توڑ کر اندرچلے گئے، اس دوران  برانچ منیجر دانیال نے گالم گلوچ شروع کردی، اسی دوران ذوالفر نین نے اسلحہ نکال لیا اور ہوائی فائرنگ کی جس پر میرے بھانجے محمد ماجد نے بھی جوابی فائرنگ کی تو آفس کے گارڈز عمران، رضا نے بھی اپنے اسلحہ سے فائرنگ کی تو کسی نے واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو کردی۔

اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد محمد ماجد، ذوالقرنین، فیضان، عمران علی، رضا محمد اور ہنگامہ کرنے والے سلمان خان، سید سلمان ، سید دانیال حسین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزمان محمد ماجد ، ذوالقرنین ، فیضان ، عمران اور رضا محمد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے ایکسپریس کو بتایا کہ لڑکی کو ہراساں کرنے، فائرنگ اور جھگڑے کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کے مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کئے ہیں۔

گرفتار پانچ افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جن کے خلاف غیر قانونی اسلحے کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  •  20 سال  تک بیٹی کی لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھنے والی جاپانی خاتون گرفتار
  • بالی ووڈ فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ سے متعلق ڈائریکٹر نے حیرت انگیز انکشاف کردیا
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی
  • بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار
  • معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • ایک اور معروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی کی راہیں جدا
  • کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
  • کراچی: سوفٹ ویئرہاؤس میں لڑکی کو ہراساں اور فائرنگ کرنے پر 6 مقدمات درج، 8 افراد گرفتار
  • ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی