ویٹرن اداکار آصف خان اپنی اداکارہ بہو سے ناراض
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ملک کے ویٹرن اداکار والد آصف خان اپنے ادکار بیٹے ارباز خان کی اہلیہ اداکارہ خوشبو سے ناراض رہتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس پر دبے دبے الفاظ میں کچھ بات کی ہے۔
آصف خان کا کہنا ہے کہ خوشبو سے شادی ان کے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 5 سال ہوگئے ان کی بیٹے بہو سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
آصف خان نے کہا کہ ارباز بہت اچھا بچہ تھا پتا نہیں اس نے ایسی جگہ شادی کیوں کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گھر میں تو کوئی سیٹی تک نہیں بجا سکتا ہم اتنے سادے اور اچھے لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 28 سال بعد ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی سندھی فلم کا پریمیئر بھارت میں ہوگا
ویٹرن اداکار نے کہا کہ وہ اس شادی کے خلاف تھے لیکن ارباز خان نے پھر بھی کرلی اور اب اس ماحول میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیر اب جو ہوگیا سو ہوگیا، اب تو اس کے ۲ جوان بچے ہیں۔
انہوں نے ایک دوسرے سے نہ ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ ہم سے تعلق رکھتے ہیں نہ ہم ان سے ملتے ہیں۔
مزید پڑھیے: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ
آصف خان نے کہا کہ میں ارباز خان سے ناراض نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ میرا پیارا بچہ ہے، ناراضگی کچھ دن کے لیے تھی لیکن اب وہ ختم ہوچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباز خان آصف خان آصف خان خوشبو سے ناراض خوشبو ویٹرن اداکار آصف خان.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاک، چین سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، توانائی و معدنیات شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔
بدھ کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان چینی سفارتخانے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین کے مضبوط اور دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ساتھ ہی علاقائی استحکام اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے وژن پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے چین کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف) 2026 میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کا شعبہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔چینی سفیر نے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی ترغیب دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون ایک اہم ستون ہے اور چینی کمپنیاں پاکستان کے پیٹرولیم اور معدنیاتی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایم سی سی اور سی این او سی اس شعبے میں نمایاں طور پر کام کر رہی ہیں جبکہ سائینداگ سمیت دیگر منصوبے چین کی سرمایہ کاری کے اہم مظاہر ہیں ۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے مشکل معاشی حالات کے دوران چین کی مستقل اور مخلصانہ معاونت پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے اور چین کی سالمیت اور علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔چینی سفیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اسے پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے پاکستانی عوام کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے اس عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا کہ ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے نئے راستے کھولے جائیں، خصوصاً توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔