زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔
اہل علاقہ کے مطابق دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔
اہلیہ کار حادثے میں بال بال بچ گئیں، سونو سود نے معجزہ قرار دے دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیوریج لائن میں
پڑھیں:
روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور پھر 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ آیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد کامچاتکا کے 3 اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، روس، امریکا اور جاپان کے مختلف علاقوں سے سونامی کی 7 فٹ تک لہریں ٹکرائی تھیں۔
Post Views: 5