بہادر خیل کرک میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کا مشترکہ آپریشن؛ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سٹی 42: بہادر خیل کرک کے دشوار گزار پہاڑوں میں سے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کا مشترکہ آپریشن کیا گیا ، بد نام زمانہ کلیم اللّٰہ گروپ کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، علاقے میں سکیورٹی پوسٹس قائم کر دی گئیں
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے دہشت گردوں پرکاری ضرب لگانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں کوہاٹ ریجن کے علاقے بکولہ بدینے کے دشوار گزار پہاڑوں میں انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ کلیم اللہ گروپ سمیت دیگر دہشت گرد دھڑوں کے خلاف ایک جائنٹ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کرک کی ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔
آپریشن ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کی نگرانی میں ضلعی پولیس افیسر کرک شہباز الہی نے بذات خود کمانڈ کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بہادر خیل کے علاقے میں بکولہ بدینے کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی کئی مضبوط پناگاہوں کو نشانہ بنایا اور کئی اہم مورچے تباہ کر دیے، جنہیں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کرتے تھے۔ اس جامع آپریشن میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز سمیت 15 سکوارڈ اور پولیس موبائلز اور بکتر بند گاڑیوں نے بھی حصہ لیا جبکہ علاقے کی نگرانی کے لیے جدید ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ آپریشن کے نتیجے میں انار بانڈہ، تنگی ڈاگ، نیکی پل اور سم بانڈا میں کئی اہم مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں اور مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے علاوہ علاقے میں امن و امان کو بھی یقینی بنایا گیا۔
آرمی چیف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا؛ اہم شخصیات کی شرکت
آئی جی خیبر پختون خواہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کا ہر پہاڑی ہر درے تک پیچھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز دہشت گردوں کے لیے دو ٹوک پیغام ہیں کہ خیبر پختون خواہ پولیس دہشت گردی کی بیخ کنی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کے ضلعی پولیس سی ٹی ڈی کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔