کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے  معاملے پر ممبر انسپیکشن ٹیم سندھ ہائیکورٹ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں ملزم کی شناخت نامعلوم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے منتظم جج نے گائیڈ لائنز تیارکی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مقدمہ میں ملزم کے حلیے کا پیش کیے گئے ملزم سے موازنہ کریں گے، شناخت پریڈ بیان کردہ ملزم کے حلیے سے مماثلت کے بعد شروع کی جائے، ملزم کے ہمراہ اسی حلیے سے ملتے جلتے دیگر افراد بھی پیش کیے جائیں۔

شناخت پریڈ میں ایک سے زائد ملزمان کو ایک ساتھ پیش نہیں کیا جائے گا، پولیس یقینی بنائے کہ شناخت پریڈ سے قبل ملزم کی شناخت نامعلوم رہے، ملزم کی شناخت سے متعلق اگر گواہ کو پہلے سے معلومات ہوئیں تو پروسیکیوشن کو فائدہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسپیکشن ٹیم پروسیکیوشن سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ شناخت پریڈ کرمنل مقدمات گائیڈ لائنز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسپیکشن ٹیم پروسیکیوشن سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ شناخت پریڈ کرمنل مقدمات گائیڈ لائنز سندھ ہائیکورٹ گائیڈ لائنز شناخت پریڈ کی شناخت

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 17ستمبر سے 19ستمبر کیلئے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیا،نئے ڈیوٹی روسٹر میں کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟
  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • پی این ٹی کالونی میں تجاوزات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار