اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے بدھ کے روز مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت حالیہ مظاہروں کے بعد حراست میں لیے گئے بلوچ حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے اور مبینہ جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے دیگر مسائل کے خلاف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کو بند کرے۔

اسلام باد نے بھی بدھ کے روز ہی اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا اس نے نوٹس لیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بظاہر منتخب اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔

ریاست چھینی ہوئی زندگیاں لوٹا دے، سمی دین بلوچ

کارکنان کی گرفتاریاں اور تشدد

گزشتہ جمعہ کی شام کو پولیس نے کوئٹہ میں دھرنا دینے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل، واٹر کینن اور خالی گولیوں کا استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم صوبائی حکومت اور بی وائی سی دونوں نے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت اور 13 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے بھی تقریبا 10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

گرفتار ہونے والوں میں بی وائی سی کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بھی شامل ہیں، جو انسانی حقوق کی ایک معروف علمبرادر ہیں اور طویل عرصے سے بلوچ نسلی گروپ کے لیے مہم چلاتی رہی ہیں۔

بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ زیر حراست، پولیس

ماہ رنگ بلوچ کو 150 دیگر افراد کے ساتھ دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہوئی۔

کراچی میں بی وائی سی کی کارکن سمیع بلوچ کو احتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے رہائی کا حکم دیا گیا تاہم اس کے باوجود انہیں امن عامہ کو خراب کرنے کے الزام کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے کیا کہا؟

جنیوا سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے آزاد ماہرین کے ایک گروپ نے کہا کہ حکومت کو "حراست میں لیے گئے بلوچ انسانی حقوق کے محافظوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے اور پرامن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنا چاہیے۔

"

اس مشترکہ بیان میں ماہرین نے مزید کہا کہ "ہم گزشتہ کئی مہینوں سے بلوچ کارکنوں کی مبینہ گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کی بڑھتی ہوئی تشویشناک رپورٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات نے ہمارے خدشات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔"

پاکستان کو مزید کتنا ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کی ضرورت ہے؟

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ماہرین نے بلوچستان کے ضلع بولان میں رواں ماہ جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے تناظر میں بی وائی سی کی قیادت کے خلاف کارروائیوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق اسی واقعے کے بعد، "بی وائی سی سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کئی سرکردہ محافظوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے گرفتار کیا یا انہیں جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔"

گزشتہ جمعہ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر حکام کی جانب سے پہلے پرامن احتجاج کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کو دیکھا ہے۔

بلوچستان: سکیورٹی خدشات کے باعث تین یونیورسٹیاں بند

بیان میں کہا گیا، "ہم 11 مارچ کے دہشت گردانہ حملے کے گہرے تکلیف دہ اثرات کو سمجھتے ہیں اور ہم اس حملے کے متاثرین سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔"

ماہ رنگ اور سمیع کی حراست کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے، ماہرین نے کہا کہ وہ پرامن اجتماع کے حق کو استعمال کرنے پر حراست میں لیے گئے انسانی حقوق کے محافظوں کی فلاح و بہبود کے لیے "انتہائی فکر مند" ہیں۔

ماہرین نے کہا، "ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ انہیں فوری طور پر رہا کریں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف انسداد دہشت گردی یا عوامی تحفظ کے اقدامات کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا تاخیر اس بات کی وضاحت کریں کہ مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کا نشانہ بننے والے تمام افراد آخر کس حال میں ہیں ان کا ٹھکانہ کہاں ہے۔

"

بلوچستان: علیحدگی پسندوں کے حملوں میں آٹھ ہلاک چالیس زخمی

تبصرے 'توازن اور تناسب سے عاری' ہیں، پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان کے جواب میں کہا کہ یہ تبصرے "منتخب اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس" پر مبنی ہیں اور اس میں "توازن اور تناسب" کا فقدان ہے۔

دفتر خارجہ نے بدھ کے روز جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا، "ہم نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کا نوٹس لیا ہے، جو بظاہر منتخب اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔

"

بیان میں مزید کہا گیا، "یہ ضروری ہے کہ اس نوعیت کے عوامی بیانات معروضیت کے اصولوں پر عمل کریں، سلیکٹیو تنقید سے گریز کریں، حقائق کی درستگی کی عکاسی کریں، اور صورتحال کے مکمل تناظر کو تسلیم کریں۔"

بلوچستان ٹرین حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے تبصروں میں دہشت گردانہ حملوں سے ہونے والی شہری ہلاکتوں کو کم کر کے پیش کیا گیا ہے اور ایسے شرپسندوں کے جرائم کو نظر انداز کر دیا گیا، جو جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل ڈالتے ہیں، نقل و حرکت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ "کسی بھی معتبر جائزے کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ عناصر محض مظاہرین نہیں ہیں بلکہ لاقانونیت اور تشدد کی ایک وسیع مہم میں سرگرم طور پر شریک ہیں۔ ان کی قانون کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔"

دفتر خارجہ نے کہا، "مبینہ شکایات کے پیچھے چھپنے والے یہ عناصر دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہے ہیں، جو ریاستی ردعمل میں رکاوٹ ڈالنے کی ان کی مربوط کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

اس میں دہشت گردانہ حملوں کی سہولت فراہم کرنے والی ہم آہنگی والی رکاوٹیں بھی شامل ہیں۔"

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کے گٹھ جوڑ کا تازہ ترین ثبوت کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پر ان کا غیر قانونی دھاوا تھا، جہاں انہوں نے جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشن کے دوران مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی قبضے میں لے لیں۔

"ان میں سے تین لاشوں کو پولیس نے ان پرتشدد مظاہرین سے بڑی مشکل سے حاصل کیں۔"

دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قانون واضح طور پر افراد، اداروں یا گروہوں کو دوسروں کے حقوق اور سلامتی کی خلاف ورزی کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال سے منع کرتا ہے اور خودمختار ریاستوں کے عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قانونی اور ضروری کارروائی کرنے کے حق کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق "حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی جانوں اور سلامتی کی حفاظت کرے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بے گناہ شہری غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں۔ حکومت نے نسلی یا مذہبی پس منظر سے قطع نظر معاشرے کے تمام طبقات کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل پالیسیوں پر عمل کیا ہے۔"

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے ماہرین انسانی حقوق کے دفتر خارجہ نے بی وائی سی ماہرین نے نے کہا کہ مزید کہا کے خلاف میں کہا کرنے کے ہیں اور کہا گیا ماہ رنگ کیا ہے کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کو لاجواب کر دیا، من گھڑت بھارتی دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔

جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوؤں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔

Right of Reply by First Secretary Sarfaraz Ahmed Gohar
In Response to Remarks of the Indian Delegate
During the General Debate on Presentation of the Report of Human Rights Council
(31 October 2025)
*****

Mr. President,

I am using this right of reply to respond to the India’s… pic.twitter.com/XPO0ZJ6w6q

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) October 31, 2025


انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔
سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی یہ متنازع حیثیت اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری دونوں تسلیم کرتے ہیں، اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے۔

سرفراز گوہر نے کہا کہ بھارت پر اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 25 کے تحت قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرز، خصوصی نمائندے، سول سوسائٹی تنظیمیں، اور آزاد میڈیا نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری نے کہا کہ آج کے انتہا پسند اور ناقابلِ برداشت بھارت میں، سیکولرازم کو ہندوتوا نظریے کے بت کے سامنے قربان کر دیا گیا ہے، وہ ہندو بنیاد پرست عناصر جو حکومت میں عہدوں، سرپرستی اور تحفظ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اس کے مرکزی کردار ہیں، انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جینو سائیڈ واچ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کرے، اور بھارتی نمائندے کو مشورہ دیں کہ وہ توجہ ہٹانے کے حربے ترک کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ
  • اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا