اسمارٹ فون کے ذریعے مصنوعی پاؤں کو کیسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
مصنوعی اعضا استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے چھالے اور زخم عام مسائل ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی اعضا کی سخت شکل کسی شخص کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بدلتی، جس کی وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور اعضا پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔
امپیریل کالج لندن کے شعبہ بائیو انجینئرنگ کے پروفیسر فرات گوڈر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصنوعی اعضا خود کتنے ہی نفیس ہیں، اگر یہ انسانی جسم کے ساتھ آرام سے جڑ نہیں سکتے تو یہ پہننے کے قابل نہیں رہتے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کے ہاتھوں معذور ہونے والی بچی اپنی اصلی ٹانگوں کے لیے بضد
انہوں نے کہا کہ اب نئی تحقیق نے مصنوعی اعضا کے میدان میں انقلاب لا کر 200 سال پرانے مسئلے کو حل کردیا ہے۔
محققین کے مطابق’رولینر‘ نامی ایک پیٹنٹ شدہ نیا مواد، رولنر امپیوٹس مصنوعی اعضا کی ساکٹ کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والی لائنر کی شکل، حجم اور سختی کو تبدیل کرسکتا ہے۔
رولنر تیار کرنے والی روبوٹکس کمپنی کے شریک بانی ایگر تنریوردی کا کہنا ہے کہ رولنر لچکدار سیلیکون سے بنایا گیا ہے جس میں چینلز موجود ہیں جن پر دباؤ ڈال کر اس کا حجم اور شکل تبدیل کی جاسکتی ہے، یہ بڑا، چھوٹا، سخت اور نرم ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی کامیاب پیوند کاری، کیا اب انسان بھی کمپیوٹر بن جائے گا؟
تحقیق کاروں نے جرنل آرٹیکل میں رپورٹ کیا کہ 6 ایمپیوٹس جنہوں نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ رولنر کا استعمال کیا، نے مصنوعی اعضا کو بہتر پایا ہے۔
محققین نے کہا کہ رولنر اے آئی سے بھی کام لے سکتا ہے تاکہ ہر لحاظ سے استعمال کرنے والے شخص کی ذاتی ترجیحات کو ’سیکھ‘ سکے۔
محققین نے کہا کہ اے آئی کے ذریعے مصنوعی اعضا خود بخود اپنی خصوصیات کو انسان کی حرکت کے مطابق ایڈجسٹ کرسکتے ہیں کہ انسانی جسم دن بھر میں کیسے بدلتا ہے، یا ہارمونز کے اتار چڑھاؤ کے مطابق تبدیل ہوسکتے ہیں، مثال کے طور پر جب لوگ بیٹھے ہوں تو فٹ کو ڈھیلا کردیں اور جب چلیں تو سخت کو ترجیع دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کا کارنامہ: بیضہ اور رحم کے بغیر انسانی ایمبریو تیار کر لیا
محققین نے کہا کہ رولنر کو اسمارٹ فون سے بھی کنیکٹ کیا جاسکتا ہے، اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے فٹ کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسمارٹ فون انسان اے آئی تحقیق رولنز مصنوعی اعضا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون اے ا ئی رولنز اسمارٹ فون نے کہا کہ کے مطابق اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) چائلڈ سٹار عمر شاہ کے انتقال کے حوالے سے ان کے چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچا کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ جس رات عمر کا انتقال ہوا اس رات وہ بالکل ٹھیک تھا، عمر کو رات تک ہلکی سی بھی کہیں کوئی تکلیف نہیں تھی، عمر خوشی خوشی سویا تھا لیکن ڈھائی بجے کے قریب اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ عمر کے چچا کا کہنا ہے کہ جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں تقریباً آدھا گھنٹے بعد ہی عمر انتقال کرگیا، ہماری فیملی کیلئے تکلیف دہ صورتحال ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو، عمر ہمیں تو پیارا تھا ہی لیکن لوگوں کا بھی پیارا بہت تھا، اس کے انتقال پر دنیا بھر سے مجھے کالز آرہی ہیں، یہ وقت عمر شاہ کے والدین کیلئے بہت مشکل وقت ہے ان کیلئے صبر کی دعا کریں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کرچکے ہیں، احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ خبر سامنے آئی، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کریں‘۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ’عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوئی اور اس دوران پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا جس کے نتیجے میں سانس کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ رات عمر شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے‘، اس سے پہلے گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔