ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے آخری ایام میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے بننے والے بارشوں کے سسٹم کی وجہ سے ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 مارچ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اس دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بادل برسیں گے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بھکر اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی آندھی و جھکڑ بارش ترجمان پی ڈی ایم اے جھکڑ محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی ترجمان پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات کا امکان ہے ا ندھی
پڑھیں:
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ میچ میں بھارت سے شکست کھانے والی ٹیم کے دو کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے بھارتی بیٹنگ کو اس بار اسپن بولنگ کے برعکس فاسٹ بولنگ سے قابو کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو گی۔