شیعہ علماء کونسل کے تحت سکھر میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سکھر پریس کلب پر اپنے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کرنے والی سامراجی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کی حمایت ترک کریں اور عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو فوری بند کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی یوم القدس کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر سمیت سکھر میں بھی یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیل کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے مرکزی القدس ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت سید جواد حسین رضوی، مولانا محمد مٹھل شاہ نقوی، مولانا امداد حسین الحسینی، مولانا اختر حسین کاظمی، غلام عباس مہر، مولانا عبید اللّٰہ بھٹو ابن آزاد سمیت دیگر رہنما و علماء کرام کررہے تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں مذمتی و مطالباتی تحریری پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس سب سے پہلے مسلمانوں کے لیے ایک اہم مقام اور قبلہ اول ہے، اسرائیلی بربریت اور قبلہ اول کی ازادی تک احتجاج جاری رہیگا، علامہ ساجد علی نقوی کے حکم پر پاکستان بھر میں تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملے، فلسطینی عوام کے قتل عام اور انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ علماء کرام نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کرنے والی سامراجی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کی حمایت ترک کریں اور عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو فوری بند کروائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مفاد کے برخلاف ایسے منصوبوں پر نظرثانی کرے۔ ریلی کے آخر میں فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
---فائل فوٹو
پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میر پور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
سری نگر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے پر بھارتی فوج پر برس پڑے۔
لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب وادیٔ لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔