بھارت میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ کو عیدالفطر ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور دیگر دینی ذمہ داروں نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے آج شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے اہتمام کیا گیا تھا تاہم چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا کہ بھارت میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ آج مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر عام طور پر چاند دیکھا گیا۔ اس لئے تمام مسلمان مورخہ 31 مارچ 2025ء بروز پیر کو عید الفطر کی نماز ادا کریں۔
اسی طرح اترپردیش میں مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک مطابق 30 مارچ کو شوال المکرم کا چاند نظر آگیا۔ اس لئے عید الفطر 31 مارچ 2025ء کو ہوگی۔ عیدگاہ لکھنو میں عیدالفطر کی نماز 31 مارچ کو صبح 10 بجے ہوگی۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج ماہِ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا کل بروز پیر 31 مارچ 2025ء کو عیدالفطر ہوگی۔ درایں اثنا مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور دیگر دینی ذمہ داروں نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے، جس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شوال المکرم کا چاند کا چاند نظر ا اعلان کیا کیا گیا
پڑھیں:
شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو متوقع ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کےد ورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔