عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجا کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔

اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔

سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔

سلمان اکرم راجہ نے گیٹ پانچ پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔

جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم

پڑھیں:

انڈیا نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی، یاتری پریشان

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستان کیخلاف عبرتناک شکست دینے کا غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار سکھ یاتریوں کو روک کر کیا گیا ہے جبکہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے مسلسل بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت نے روک دیا۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے مطابق سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے۔ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستان کیخلاف عبرتناک شکست دینے کا غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار سکھ یاتریوں کو روک کر کیا گیا ہے جبکہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے مسلسل بند ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ
  • لاجسٹکس شعبے کے دو معاہدوں کی منظوری
  • ایران سے مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل صیہونی حکام کی اسٹیو ویٹکاف سے ملاقات کا امکان
  • خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک کی تیاری کررہے ہیں(علی امین گنڈا پور)
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
  • عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
  • انڈیا نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی، یاتری پریشان
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس سے ملاقات
  • کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شاہی ظہرانے میں شرکت
  • منڈی بہاء الدین، لاپتہ 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے برآمد