کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پھر معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی۔
گزشتہ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ مارچ میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
دہشت گردی کے بھڑتے واقعات کے سبب صوبے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مسافر گاڑیوں کے رات کے اوقات میں سفر کرنے پر پابندی بھی عائد ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس موبائل فون
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔