غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں میں 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی، جبکہ 18 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ اسرائیلی بمباری میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کراچی:

شہر میں جاری ہیٹ ویوکے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہا اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدید لہر مزید ایک روز جاری رہے گی اور اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوں گی تاہم موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جاری ہیٹ ویوکے سبب گرم وخشک دن ریکارڈ ہوا، اس دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہیں اور ساتھ ہی بلوچستان کی جانب سے گرم اور ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چلیں۔

بیان میں کہا کہ شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں ایک ڈگری کمی سے24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو کی صورت حال مزید ایک روز برقراررہ سکتی ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4تا 6ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جمعرات کو سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے، تاہم ہیٹ ویوکے خاتمے کے بعد شہر میں موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو دیہی سندھ کے جیکب آباد کا پارہ 43.5 ڈگری، چھور، مٹھی اور لاڑکانہ کا درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، یروشلم اور تل ابیب ہائی الرٹ
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ