Islam Times:
2025-05-29@00:26:58 GMT

بھارت بھی میانمار کی راہ پر گامزن ہے، محبوبہ مفتی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

بھارت بھی میانمار کی راہ پر گامزن ہے، محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کیساتھ جو ہوا وہ کسی اور کیساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ اس بل کی سختی سے مخالفت کریں گے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر لوگ خاموش رہے تو بھارت بھی میانمار کے راستے پر چل پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیئے، نہ کہ بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جو ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر خاموش رہے، تو کوئی بھی اس ملک کو بکھرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وقف بل کا مقصد مسلمانوں کو بے اختیار کرنا ہے اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلمان مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ بی جے پی سے ہمیں کوئی امید نہیں، کیونکہ گزشتہ 10-12 برسوں میں مسلمانوں کو سرعام پیٹ پیٹ کر مارا گیا، ان کی مساجد مسمار کی گئیں اور قبرستانوں پر قبضہ کیا گیا۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بھی وقف بل کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک اور دائیں بازو کی مداخلت سے تعبیر کیا۔ سجاد لون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وقف، اپنی تعریف کے مطابق، مسلمانوں کی اجتماعی ملکیت والی جائیداد کا محافظ ہے، یہ ایک اسلامی تصور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مجوزہ ترمیم ہمارے عقیدے میں کھلم کھلا مداخلت اور وقف کے اصل ذمہ داروں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ روز سرینگر میں خواتین کے لئے مفت بس سروس کی تقریب کے حاشیہ پر عمر عبداللہ نے بھی واضح کیا کہ ان کی جماعت اس بل کو قبول نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ایک خاص مذہب کو نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کے اپنے ادارے اور فلاحی شعبے ہوتے ہیں، ہماری فلاحی سرگرمیاں وقف کے ذریعے انجام پاتی ہیں اور اس ادارے کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کیا کہ کہ اگر

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے، طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان ہر اچھے اور برے وقت ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے۔

آذر بائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اور سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، آج یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مضبوط ہوا، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

قبل ازیں سہ فریقی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان یکجہتی خطے کے لیے انتہائی اہم ہے تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ترکیے کے لیے باعث اطمینان ہے، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار کلیدی ہے، رضوان شیخ
  • غیر قانونی تارکین وطن نے قومی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے، نائب صدر ہند
  • گولڈن ٹرائینگل میں سنتھیٹک منشیات کی تیاری اور سمگلنگ میں اضافہ
  • پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کیلیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے، طیب اردوان
  • راہول گاندھی نے مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
  • علیگڑھ میں مسلمانوں کے ہجومی تشدد کا سانحہ سماج پر بدنما داغ ہے، کانگریس
  • بھارت: ’گاؤ رکھشک‘ ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد، حملے کی ویڈیوز میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
  • پاک بھارت کشیدگی، نوبت کبھی بھی ایٹمی سطح تک نہیں آئی،ایس جے شنکر
  • مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو مودی سرکار پر پھٹ پڑے