بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔
دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے ایک کھیت میں گرا جو جمنانگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جہاز کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔
واقعے کے بعد بھارتی ایئر فورس کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی اور مقامی آبادی کو بچانے کے لیے اسے دور لے جایا گیا۔
بیان کے مطابق بدقسمتی سے ایک پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
انڈین ایئر فورس کی جانب سے مرنے والے پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
ڈیفنس فورس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور اس امر کا پتہ چلایا جائے کہ بنیادی طور پر کون سی چیز واقعے کی وجہ بنی۔
پچھلے مہینے سات مارچ کو بھی بھارتی ایئر فورس کا ایک اور فائٹر جیگوار ہریانہ کے علاقے امبالا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس کا پائلٹ بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔
اس کے بعدبھارتی ایئر فورس کے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جہاز نے امبالا کے ایئر فورس بیس سے اڑان بھری تھی اور تھوڑی دیر بعد اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گر گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد بھی تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے تھے اور وجہ تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی ایئر فورس گیا تھا گئی تھی ہو گیا
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔
شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس پر اہل علاقہ اور اہل خانہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پولیس نے موقع سے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے جبکہ شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق قانون کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مکمل چھان بین ممکن ہو سکے۔
رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔