مظفر گڑھ سے 19 افغان باشندے طورخم بارڈر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
مظفر گڑھ سے 19 افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ڈی پورٹ کرنے کے لیے طورخم بارڈر روانہ کر دیا گیا۔
مظفر گڑھ میں بھی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔
31 مارچ کی مہلت ختم ہونے کے بعد ضلع مظفر گڑھ سے بھی افغان شہریوں کو تحویل میں لیا جا رہا ہے۔
چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ عرفان ہنجراہ کے مطابق اب تک کی کارروائی کے دوران 19 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تحویل میں لیے جانے والے افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ نے بتایا ہے کہ افغان شہریوں کو ضروری جانچ پڑتال کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے طورخم بارڈر پر روانہ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان شہریوں تحویل میں مظفر گڑھ
پڑھیں:
چممن بارڈر کی بندش، افغان باشیندوں کا انخلا روک لیا گیا
انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ چمن شہر میں فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے مسلسل گشت کر رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں، پیدل آمدورفت اور سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جب تک صورتحال معمول پر نہیں آتی، بارڈر بند رہے گا اور سکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سرحدی اضلاع میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ چمن میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی روک لیا گیا ہے۔ بارڈر کھولنے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔