لندن میں مجھے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر لوگوں نے تصویریں بنوائیں: عفان وحید
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عفان وحید نے مداحوں کی جانب سے بالی وڈ اداکار سمجھ کر اپنے ساتھ تصاویر لینے کا انکشاف کیا ہے۔اداکار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی، پروگرام میں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ گیم بھی کھیلے گئے۔میزبان کی جانب سے عفان وحید کو اپنی زندگی سے متعلق ایک سچ بتانے کا کہا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایک قصہ سنا سکتا ہوں اور پھر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ لندن میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔اداکار نے بتایا کہ وہ لندن کی ایک اسٹریٹ پر موجود تھے جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر اور اوٹوگراف لے گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 اور پامال کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کراچی منتقل ہونے کے سوال پر حیران کن انداز میں استغفراللّٰہ کہا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
جویریہ سعود نے صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کو جواب میں کہا کہ کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جو اس کو گندا کہتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کو گندا کہہ رہے ہیں، کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر ہمیں تو ہماری دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے۔
انہوں نے بطور کراچی کی رہائشی یہ واضح کیا کہ شہر کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل دو حصوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، کچھ صارفین صبا قمر کے بیان کو ناپسند کر رہے ہیں جبکہ دیگر ان کے حقِ رائے دہی کا احترام کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، لیکن شہر واقعی بہت گندا اور ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے، ایک اور نے کہا کہ کراچی والوں کو اپنی گورننس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے تاکہ شہر صاف ہو سکے۔
کچھ صارفین نے صبا قمر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کسی شہر کو پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے، ممکن ہے صبا کو اپنا شہر زیادہ پسند ہو۔