پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی پر عمل درآمد فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے حکام کا کہنا تھا کہ نئے سروس سٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 63,970 جرمانے عائد، ہزاروں گاڑیاں ضبط
پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں تقریباً 63,970 گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں پر چالان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان چالانوں کے نتیجے میں تقریباً 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے وصول کیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے 28 ہزار چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر تھے۔ یعنی موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں 4,312 افراد کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے۔ تقریباً 23,904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں ضبط بھی کر لی گئیں۔
ٹریفک قوانین کو مزید موثر بنانے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور بعض شہروں جیسے فیصل آباد، گجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے، غیر لائسنس ڈرائیونگ، ون وے خلاف ورزی، ریڈ سگنل یا لین کی خلاف ورزی جیسے قواعد کی خلاف ورزیاں حادثات اور جان و مال کے نقصان کا بڑا سبب بنتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدامات انہی خطرات کو روکنے کے لیے ہیں۔