Nawaiwaqt:
2025-06-10@23:53:11 GMT

مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار اور معیاری طبی سہولتیں میسر ہوں۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کو مؤثر اور مربوط اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے "مریم نواز ہیلتھ کلینک" کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کلینکس میں بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلد پنجاب میں فعال ہوگا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں، "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام" اور "ٹرانسپلانٹ کارڈ" کا اجراء بھی کیا گیا ہے جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بڑے شہروں میں بروقت پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی یوم صحت نہ صرف طبی مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے بلکہ فیصلہ سازوں کو عوامی صحت کے حوالے سے اقدامات پر آمادہ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے 2025ء کے عالمی یوم صحت کے تھیم ”صحت مند آغاز، پُرامید مستقبل“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زچہ و بچہ کی صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاج کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینا بھی نہایت اہم ہے کیونکہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے کی یاددہانی کراتا ہے اور ہم روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے ذریعے اپنی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز انہوں نے کہا کہ صحت کے

پڑھیں:

پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوزکےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔

مہر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی میں بے حال

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کروڑوں کی آمدن والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں۔ انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
  • مکالمہ ہی امن و ترقی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • عید پر بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم، مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے، مریم نواز
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز
  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز خود متحرک، عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم