منعم ظفر کی مفتی منیب الرحمان اور علامہ صادق جعفری سے ملاقات، کجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کیجانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ کی جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں قبلہ محترم نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر زہرا ( س) اکیڈمی پاکستان کے رفقاء جناب سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی و دیگر ہمراہ موجود تھے۔