Express News:
2025-04-26@03:23:13 GMT

چکن اور بیف کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

لاہور:

مرغی اور بیف کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارم سے دکان تک مرغی پہنچانے والے خود دیہاڑی لگا رہے ہیں جس کے باعث دکاندار کو مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو پڑتا ہے ایسے میں وہ 600 روپے میں فروخت کیسے کر سکتے ہیں؟۔

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور شیرانوالہ مارکیٹ میں زندہ مرغی کا فی کلو ریٹ 445 سے 450 روپے ہے، جبکہ سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن یہ 700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 2200 سے 2400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ بیف کا سرکاری نرخ 800 روپے ہے، مگر بڑا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی زندہ مرغی کے نرخ مختلف ہیں۔ راولپنڈی میں 455، فیصل آباد میں 460، سرگودھا میں 450، گوجرانوالہ میں 460، ساہیوال میں 447، ملتان میں 455 اور رحیم یار خان میں 460 روپے فی کلو ہے۔ سپلائر دکانداروں سے فی کلو 14 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔

چکن فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک فارم سے دکان تک مرغی کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جاتا اس وقت تک حکومتی نرخوں پر فروخت ممکن نہیں۔ سپلائر حضرات خود منافع کما رہے ہیں جبکہ جرمانے صرف دکانداروں کو کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو رہے ہیں

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 ہزار 998 روپے میں فروخت ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں 
  • سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • 10سال میں 23 سرکاری اداروں سے قومی خزانے کو 55 کھرب کے نقصان کا انکشاف
  • 10سال میں 23 سرکاری اداروں سے قومی خزانے کو 55 کھرب روپے کے نقصان کا انکشاف
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم
  • چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان