خیبرپختونخوا معدنیات میں خود کفیل، غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا صوبہ خود کفیل ہے، ہمارے صوبے کی معدنیات استعمال ہو رہی تھی لیکن پیسہ نہیں آ رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر یہ ہمارا آئینی حق نہیں دیں گے تو اپنا حق مانگیں گے، سیاسی لوگوں کے بیانات چلتے رہتے ہیں، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کنفیوژن کے بجائے اپنے ٹارگٹ پر فوکس کرنا چاہئے، ہر گھر، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے بانی کو ناجائز کیسز میں جیل میں ڈالا ہوا ہے، انسان کا کام کوشش کرنا ہے ہم نےاپنی بھرپور کوششیں کیں، میرا ضمیر اور بانی بھی مطمئن ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں، ہر تاریک رات کے بعد صبح ہوتی ہے، انشااللہ بہت جلد خوشخبری ملے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حوالے سے جا رہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر ، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری
علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس کا موقف
5اکتوبر 2024 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان میں سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے ۔ عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے ، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔