ڈولفن اسکواڈ نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈولفن نے کہا کہ شیراکوٹ میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ولید کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی، ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق ڈولفن نے ملزمان  کو تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد  نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس ڈولفن سکواڈ کی ایس او پی کا حصہ ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

لاہور؛ گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور:

گلدشت ٹاؤن کے گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ بچہ بازار سے شوارما لینے کے لیے گیا تھا تو ملزم عبدالرحمان بچے کے پیچھے گھر میں آگیا اور بچے کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالرحمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن عمران سلہری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • گوادر، اے این ایف کی کارروائی سے بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور؛ کٹنگ کا کام سکھانے والے استاد کی بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار
  • پنجاب: ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت