جیا بچن نے اسٹیج پر بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے، ایشوریا جذباتی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے ماضی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جیا اپنی ہونے والی بہو کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
شادی سے پہلے ساس اور بہو کے اس خاص رشتے کی جھلک اس وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ویڈیو 2007 کی ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں جیا بچن اپنی ہونے والی بہو ایشوریا رائے کے لیے جذبات اور محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، لیکن ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
جیا بچن اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایشوریا رائے کی شخصیت، وقار اور سب کے ساتھ ان کے شائستہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ایشوریا شادی سے پہلے ہی دل سے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی مسکراہٹ بےحد خوبصورت ہے اور ہم اسے بےحد پسند کرتے ہیں۔
جیا بچن کی جانب سے کی گئی تعریفیں سُن کر ایشوریا رائے جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں جنہیں وہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ لمحہ نہ صرف جذباتی تھا بلکہ ساس اور بہو کے درمیان موجود محبت اور احترام کو بھی دکھاتا ہے اس واقعے کو میڈیا میں خوب سراہا گیا اور یہ ان کے تعلقات کی ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا جو بالی ووڈ کی دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیا بچن
پڑھیں:
طلاق یافتہ کہلائے جانے کے خوف سے 16 سال ناپسندیدہ شادی میں گزار دیئے؛ نازلی نصر
ڈراما دھواں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نازلی نصر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کی مشکلات بالخصوص پہلی شادی اور 16 سال بعد طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
سینیئر اداکارہ نازلی نصر نے بتایا کہ ان کی زندگی میں چند ہی لوگ اہم ہیں جن میں ان کے بچے اور موجودہ شوہر شامل ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنی زندگی کے حوالے سے شدید الجھن کا شکار تھیں۔
نازلی نصر نے مزید بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ رشتہ مرضی کے خلاف تھا جس کو نبھانے کی 16 سال تک کوشش کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شادی کے فوراً بعد ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ رشتہ کامیاب نہیں ہوگا لیکن یہی سوچتی رہیں کہ اب کیا کیا جائے یا کیسے آگے بڑھا جائے۔ اسی کشمکش میں زندگی کا ایک قیمتی دور گزر گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اپنی بیٹی اور دیگر لڑکیوں کو یہی مشورہ دیتی ہیں کہ اگر آپ اپنے شریکِ حیات کے ساتھ خوش نہیں ہیں تو آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں کیونکہ کسی ناپسندیدہ رشتے میں رہ کر صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔
نازلی نصر نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے طلاق اور دوسری شادی کو تسلیم کرنا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ لوگ باتیں بناتے ہیں اور یہ بچوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ نازلی نصر کی پہلی شادی سابق اداکار اور ریڈیو میزبان حسن سومرو سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں، جو اب امریکا میں مقیم ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی 2013 میں کی۔