کرک: کنٹینر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم،10افراد جاں بحق ،8زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کرک میں انڈس ہائی وے پر کنٹینر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ دو افراد اب بھی کنٹینر کے نیچے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی ۔ لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ،اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ،جاں بحق ہونیوالے 6افراد کی شناخت ہو گئی ،جاں بحق ہونیوالوں میں بچے اور خاتون بھی شامل ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لودھراں، عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، 7 مسافر زخمی
فائل فوٹولودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔