نیشنل کانفرنس نے اقتدار کیلئے ہندوتوا بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کر رکھا ہے، التجا مفتی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سیاسی سہولت اور اقتدار کے حصول کے لیے کشمیری عوام کے مفادات پر بارہا سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں این سی پر ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ سمجھوتے کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سیاسی سہولت اور اقتدار کے حصول کے لیے کشمیری عوام کے مفادات پر بارہا سمجھوتہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس عوامی حقوق یا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں بات کرنے کی کوئی اخلاقی بنیاد نہیں ہے۔ وہ طاقت کے بھوکے لوگ ہیں۔ التجا مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کی جدوجہد صرف جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی سے کہیں زیادہ ہے۔ ہم جموں و کشمیر کیلئے اپنا آئین اور جھنڈے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے صرف ریاستی شناخت کا مطالبہ کرنا کشمیری عوام کی توہین ہے۔ التجا مفتی نے این سی لیڈر فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان پر بھی کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ پر ایوان میں بحث کی اجاز ت نہ دینے کی حمایت کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کی نیشنل کانفرنس کہا کہ
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلیں اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں، پارٹی میں ورکرز کا پہلا حق ہے، پیسے کے زور پر کسی کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں، عوام کی آواز کو سنیں ، ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارا ساتھ دیں، ہم سب کو اکٹھے ہو کر اس ملک کو چلانا ہے، ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے، یہ کسی ایک دن کا معاملہ نہیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلیں اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں، پارٹی میں ورکرز کا پہلا حق ہے، پیسے کے زور پر کسی کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہیے، مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کو مشکل بنادیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ عمران خان کی طرف سے جو نام آئے ٹکٹ ان کو ملے، پولیٹکل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 6 سیٹیں ملیں، کل سینیٹ کا الیکشن ہوا، مشال یوسفزئی کا نام بھی بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔