بشر یٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔دبئی میں رہائش پذیر مریم وٹو نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف موجودہ سیاسی صورتحال بلکہ اپنی بہن بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے درمیان تعلقات کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تحریک انصاف سے رشتہ 2022ء سے ہے اور وہ اس وقت بھی پارٹی کی رکن تھیں جب عمران خان ان کے بہنوئی نہیں بنے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے معاملات میں ان کی شمولیت پر تنقید درست نہیں، کیونکہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ کافی عرصے سے وابستہ رہی ہیں اور انہوں نے پارٹی کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔

مریم وٹو نے مزید کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے پی ٹی آئی مارچ کے دوران بشریٰ بی بی کا کردار بھی اہم رہا، جس پر ان سے کئی سوالات کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، بلکہ ان کی شخصیت میں دین، قرآن اور علم کا گہرا اثر ہے، جس کی بدولت وہ عمران خان کی قریبی مشیر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ بشریٰ بی بی پر کالے جادو، ٹونے یا تعویز جیسے الزامات لگاتے ہیں، انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی باتیں صرف ذہنی الجھن میں مبتلا افراد ہی کرتے ہیں۔انٹرویو کے دوران جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے آغاز سے متعلق سوال کیا گیا تو مریم وٹو نے کہا کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں، تاہم ایک موقع پر جب انہوں نے ٹی وی پر عمران خان کو دیکھا تو انہیں وہ بہت پریشان حال لگے۔

اس کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کا اہتمام کیا، جس پر بعد میں عمران خان نے انہیں ای میل کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا: ’’شکریہ! آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم وٹو نے انہوں نے بی بی کی

پڑھیں:

راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل ٹرائل کیا گیا جہاں سماعت کے دوران استغاثہ کے 2 گواہان پر بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے جرح مکمل کرلی۔

پیر کو دونوں گواہوں پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے، سماعت کے دوران اے ڈی نیب محسن ہارون اور اے ڈی ایف آئی اے شاہد پرویز پر جرح کی گئی۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیان ریکارڈ اور  18 پر جرح مکمل کی جاچکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کوئی فیملی ممبر عدالت میں نہیں آیا، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی عدالت میں نہیں آیا۔

مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 
  • ابو کی ٹوپی، اپنا رقص: حسن رحیم نے اپنی ’کریزی‘ شادی کا احوال بیان کردیا
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حقِ زوجیت کیس پر عدالت کا نوٹس جاری
  • جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج
  • عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق درخواستیں خارج
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت
  • ’صرف برائیاں یاد رہیں‘، روبی انعم کا بشریٰ انصاری سے شکوہ