نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق مطہرنیازرانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا۔ وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔
ممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
ویب ڈیسک :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائیں، ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے میں کہا عدالتی کیسز کی مزید پیروی نہیں کروں گا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو دو مرتبہ مقامی عدالت اور اسلام ہائیکورٹ نے اپنے عہدے پر بحال کیا تھا۔
یادر رہے ضیاء القیوم کو ایچ ای سی کمیشن نےجون میں ان کے عہدے سے ہٹایا دیا تھا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
ضیا القیوم کے استعفے کے بعد ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین دونوں عہدے خالی ہوگئے۔
نئے ایچ ای سی چیئرمین کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل وزارت تعلیم میں جاری ہے۔