چین،پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
چین،پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر ہوئی۔اس چھ روزہ نمائش کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ پچھلے سیشنز کے مقابلے میں موجودہ ایکسپو کے بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ ایکسپو میں 71 ممالک اور خطوں سے کل 1,767 کمپنیوں اور 4،209 کنزیومر برانڈز نے شرکت کی جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔نمائش کے دوران ڈیمانڈ سپلائی کو مربوط کرنے کی سرگرمیوں میں مطلوبہ تعاون کی مالیت 92 بلین یوآن تک پہنچ گئی۔
اطلاع کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال سینکڑوں کمپنیوں نے چھٹی ایکسپو میں شرکت کے لیےاپنا اندراج کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔